تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور23فروری/ایک صیہونی روز نامے نےا پنی ایک رپورٹ میں نجباء مقاومتی تنظیم کے سیکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی کےدورہ لبنان اورحزب‌الله رہنماوں سے ملاقات پرتبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں وہ حزب اللہ کے ہمراہ ہوگی۔

نیوزنور23فروری/بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر نےجوہری معاہدے کے حوالےسےایک بار پھر ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کی ہے۔

نیوزنور23فروری/ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد اپنے ملک کے شہریوں پر دباؤ بڑھانے اور مخالفین کو کچلنے کے لئے اصلاحات کا پرچم بلند کئے ہوئے ہیں۔

نیوزنور22فروری/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان نےکہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں نیکی ہیلی کے خطاب سے فلسطینی قوم کے تئیں ان کی دشمنی جھلک رہی تھی۔

نیوزنور22فروری/ایک صیہونی عہدے دار نے کہا ہے کہ امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے مظالم اور توسیع پسندانہ اقدامات کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے یہودیوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
صہیونی سرکاری عہدہ دار کا سعودی اخبار کے ساتھ پہلے انٹرویو میں بیان:
اسرائیل ایران سے نمٹنے کے لئے عرب ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے

نیوزنور:صہیونی حکومت کے مشترکہ چیف  آف آرمی اسٹاف کے سربراہ گادی ایسینکوٹ نے ایک عرب اخبار کے ساتھ اپنے پہلے انٹرویو میں ایران کو اس حکومت کا سب سے بڑا دشمن بتاتے ہوئے ، کہا ہے کہ تل ابیب  تہران سے مقابلہ کرنے کے لئے عربی ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے .

استکباری دنیا صارفین۸۸۹ : // تفصیل

صہیونی سرکاری عہدہ دار کا سعودی اخبار کے ساتھ پہلے انٹرویو میں بیان:

اسرائیل ایران سے نمٹنے کے لئے عرب ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے

نیوزنور:صہیونی حکومت کے مشترکہ چیف  آف آرمی اسٹاف کے سربراہ گادی ایسینکوٹ نے ایک عرب اخبار کے ساتھ اپنے پہلے انٹرویو میں ایران کو اس حکومت کا سب سے بڑا دشمن بتاتے ہوئے ، کہا ہے کہ تل ابیب  تہران سے مقابلہ کرنے کے لئے عربی ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے .

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق  صہیونی فوج کے مشترکہ چیف آف آرمی اسٹاف نے   لندن سے شایع ہونے والے سعودی اخبار ایلاف کو  انٹرویو دیتے ہوئے  ایران ،شام اور لبنان کے بارے  میں پوچھے گئے سوالوں کے جواب دیئے۔

آیزنکوت نے دعویٰ کیا ہے   مشرق وسطیٰ پر تسلط کرنے کی ایران کی پالیسی دو میں دو شیعی مراکز کا کردار ہے۔ پہلی  تحریک ایران سے شروع ہوئی اور عراق سے ہوتے ہوئے شام تک پہونچی اور دوسری تحریک ایران سے شروع ہوتے ہوئے  خلیج فارس  یعنی  بحرین سے یمن تک جاری ہے۔

اس کے بعد اس نے دعویٰ کیا کہ النصرہ اور داعش  جیسے دہشتگرد گروہ اسرائیل کے دشمن ہیں اور  جیسے کہا جاتا ہے کہ اسرائیلی حکومت ان گروہوں کی مدد کرتی ہے یہ درست نہیں ہے۔

آیزنکوت نے کہا کہ ایران کے مقابلے میں اسرائیل اور سعودی عرب کے منافع مشترک ہیں اور مزید کہا کہ حزب اللہ لبنان پر حملہ کرنے کا اسرائیل کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انٹرویو کی تشریح

ابتدا میں آیزنکوت نے   ایک عربی  اخبار کے ذریعے انہیں انٹرویو دینے کا موقع فراہم کرنے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس وقت اسرائیل  دنیا کی بہترین حکومت ہے ۔

ایران

انہوں نے ابتدا میں اس حکومت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا: ماضی میں شام جیسے کچھ اور ممالک کی فوجیں ہمارے لئے خطرہ تھیں  لیکن دور حاضر میں 3 وجوہات کی بنا پر  علاقے میں ایران ہمارے لئے خطرہ ہے ۔

اول: ایران کے ایٹمی پروگرام کو معطل کر دیا گیا ہے، لیکن جوہری توانائی حاصل کرنے کے لئے ایران کی کوششوں کے بارے میں کوئی شک نہیں ہے.

دوم: مختلف علاقوں میں ایران کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ اور حزب اللہ ، حوثی اور جہاد اسلامی جیسے اپنے اتحادیوں کو فعال کرنا اور تقویت پہنچانا۔

سوم:ایران اس بات کی کوشش کر رہا ہے کہ علاقے میں جاری قانون بازی کو  تجربے کی منتقلی ، اسلحے کے کارخانوں کی تخلیق ، پیشرفتہ ہتھیار بنانے ،  اور فوجی تربیت میں سرمایہ کاری کے ذریعے ، تبدیل کرے۔

آیزنکوت نے مزید کہا: اس کے مقابلے میں امریکہ نے داعش کے مقابلے میں اتحادیہ قایم کیا ہے  اور اس طرح امریکہ علاقے میں سنی  محوریت کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: دوسری جانب روس کی سیاست ایک طرف ہے روس شام میں صرف اپنے منافع کو دیکھتا ہے ؛ روس سب کے ساتھ تال میل  رکھنا  جانتا ہے ؛ ایک طرف وہ ایران ، حزب اللہ اور بشار الاسد کے ساتھ متحد ہے ، دوسری طرف  داعش اور ترکی کی جنگ میں امریکہ کے ساتھ ، اور تیسری طرف قانون کے تنازعہ کے فریم ورک میں ہمارے ساتھ ہے۔ 

اسرائیل کے مشترکہ آرمی چیف نے کہا: ایران دو شیعی مراکز کے توسط سے علاقے پر تسلط حاصل کرنا چاہتا ہے ؛ یہ موضوع رک جانا چاہئے ؛ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اظہارات کے بعد اس مسئلے کا عملی ہونا مکن ہے ۔ ٹرمپ نے ایران کے میزائیلی پروگرام اور شام اور عراق میں اس کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

آیزنکوت نے مزید کہا:  ایران کی محوریت کے بارے میں ہمارا اور سعودی عرب کا اتفاق ہے ۔

ٹرمپ کے رجحان کے ساتھ علاقے میں  بین الاقوامی اتحاد کے لئے ایک نیا موقع فراہم ہوا ہے  اور ایران کے خطرے سے نمٹنے کے لئے ایک مضبوط حکمت عملی اپنانی ہوگی ہم ایران کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے اعتدال پسند عرب ممالک کے ساتھ تجربہ اور معلومات کے تعاون کو منتقل کرنے کے لئے تیار ہیں.

شام

آیزنکوت نے شام میں داعش کی صورت حال کے بارے میں کہا:   اگر ہم گذشتہ 6 مہینے میں شام میں داعش کے تسلط پر نظر ڈالیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ یہ بہت پیچھے ہے اور اس گروہ کے خلاف کامیابی قریب ہے۔ لیکن ممکن ہے کہ ان خیالات کے حامل چند دوسرے گروہ نام بدل کر شام اور علاقے میں داخل ہوں ۔ 

آیزنکوت نے دعویٰ کیا: ہماری سیاست واضح ہے اور یہ سیاست شام کی جنگ میں عدم دخالت ہے لیکن جب ہم نے دیکھا کہ ہمارے بھائیوں پر ان کے وطن میں تجاوز کیا جا رہا ہے تو ہم نے مداخلت کی۔

انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ اسرائیل النصرہ جیسے دہشت گرد گروہوں کی مدد کرتا ہے ،کہا: یہ جھوٹ ہے اور النصرہ اور داعش اسرائیل کے دشمن ہیں۔

آیزنکوت نے مزید کہا کہ تل ابیب چاہتا ہے کہ حزب اللہ ، ایران اور ایران سے وابستہ گروہ شام کو چھوڑ دیں  اور اسرائیل نے کہا ہے کہ ایران کے شام میں اور بالخصوص  دمشق کے مغربی علاقے السویدا میں نفوذ کووہ قبول نہیں کرتا ہے۔

لبنان

آیزنکویت نے لبنانی وزیر اعظم سعید حریری کے استعفیٰ کے بعد لبنان کی وضعیت کو حیران کن بتایا ۔

اس نے صراحت کے ساتھ کہا: اسرائیل لبنان اور حزب اللہ پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا لیکن وہ اپنے خلاف ہونے  والی کسی بھی اسٹریٹیجک سازش کو قبول نہیں کرے گا۔ ہم لبنانی سرحد پر امن کے 11 سال کے آرام کے بارے میں بہت خوش ہیں، لیکن دوسری طرف، ہم ایران کے اقدامات دیکھتے ہیں جو شاید "تنازعہ" کی قیادت کرسکتے ہیں لیکن فعلا اس بات کے کوئی امکانات نہیں ہیں .

آیزنکوت نے آخر میں کہا کہ حزب اللہ اپنی فوج کو لبنان کے سیکیورٹی اداروں میں داخل کرنے کی کوشش میں ہے حتیٰ کہ سعد حریری اس بات کا مخالف تھا لیکن پھر بھی حزب اللہ اس کام میں کامیاب ہو گئی ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر